فقیہ کی تربیت حوزہ کا اصلی کام ہے

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کےحوزات علمیہ کی اعلی کونسل سے ملاقات میں علماء و طلاب کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں اس کونسل کے اہم مقام و منزلت کی طرف اشارہ کیا اور حوزہ علمیہ کی اندرونی صلاحیتوں کو زندہ و اجاگرکرنے اور حوزات علمیہ میں تبدیلی پر سنجیدگی کے ساتھ عمل ، نیز دینی طلاب کے اخلاق و فکر و شعور اور معرفت کی سطح کو بلند کرنے پر تاکید کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حوزات علمیہ میں فقیہ کی تربیت کو اصلی اور بنیادی کام قرار دیتے ہوئے فرمایا: حوزات علمیہ میں اس اصلی کام کے ساتھ فلسفہ اور کلام کی تعلیم پر بھی اہتمام کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےفرمایا: حوزات علمیہ میں ممتاز اور نیک علماء کی تربیت کی فضا حکمفرما ہے اور حوزات علمیہ میں وسیع اداری تشکیلات، مدرک و اسنادکے رجحان اور موازی کام کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حوزات علمیہ میں تعلیمی و تربیتی امور کی سطح بلند کرنے اور اسے مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حوزات علمیہ کی اعلی کونسل کو اس سلسلے میں پروگرام مرتب کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب کے خطاب سے قبل حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ استادی،اور اس کے بعد حضرات مقتدائی، غروی اور حسینی بوشہری نے ماضی میں انجام پانے والے اقدامات اور حوزہ علمیہ کی گذشتہ اور موجودہ پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

Read 1360 times