شیمون پریز نے ایران کے مقابلے میں کمزوری کا کیا اعتراف

Rate this item
(0 votes)

صہیونی ریاست کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں اپنی کمزوری کا اعتراف کیا –

صہیونی ریاست کے سربراہ "شیمون پریز" جو کہ اٹلی کے دورے پر ہے اٹلی کے وزیر اعظم ماریو مونٹی کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں خطے میں ایران کی برتر طاقت کے مقابلے میں صہیونی ریاست کی کمزوری کا اعتراف کیا جبکہ اس دفعہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے گریز کیا ۔

اس گفتگو میں "شیمون پریز" نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید اعتراف کیا کہ ان پابندیوں سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے ۔

صہیونی ریاست کے سربراہ کی جانب سے ایک ایسے وقت میں ایران کے مدّ مقابل کمزوری کا اعتراف ہورہا ہے کہ اس غاصب حکومت کے وزیر اعظم کی جانب سے روز روز ایران کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکیاں سامنے آرہی ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ایران کسی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا لیکن دشمن اور خاص طور پر صہیونی ریاست کی جانب سے ہر ممکنہ حملے کا سخت اور منہ توڑ جواب دے

Read 1387 times