اسلامی پردہ ، خواتین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ہے

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کی خاتون اول " نصرت پرویز اشرف" نے اس ملک کی خواتین کو پردہ رکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی پردہ ، خواتین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ہے –

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم " نصرت پرویز اشرف" نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ "حجاب کانفرنس" میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاب عورت کا تحفظ اور معاشرے کی پاکیزگی و تطہیر کا ضامن ہے، یہ عورت کا فطری حق اور مسلمان عورت کا دینی فریضہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے حیاء و حجاب کے تقدس میں عورت کو محفوظ اور قابل احترام بنا ہے-انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں میں حجاب کے بنیادی کردار سے چشم پوشی کا رجحان دکھائی دیتا ہے مگر خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے ہمیں حیاء کے تحفظ کو معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت ہے-

بیگم نصرت پرویز اشرف نے مزید کہا کہ مسلم خواتین اسلامی احکام کی پابندی کرتے ہوئے معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکتی ہیں – انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ مسلم خواتین دنیا کو یہ دکھا دیں کہ اسلامی حجاب خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور انکی ترقی میں رکاوٹ نہیں ہے –

Read 1434 times