اقوام متحد آسمانی مذاہب کی حمایت میں لازم الاجراء قرار داد منظور کرے، حسن نصراللہ

Rate this item
(0 votes)

حزب اللہ لبنان کے سيکريٹري جنرل نے ، اقوام متحدہ ميں اديان الہي کي حمايت ميں ايک لازم الاجراء قرارداد منظور کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے۔

المنار ٹي وي چينل کے مطابق ، حزب اللہ لبنان کے سيکريٹري جنرل سيد حسن نصر اللہ نے اپني ايک تقرير ميں ، اسلامي مقدسات کي ہتک حرمت کرنے والي فلم کي تياري اورنمائش کي امريکي و صيہوني سازش کي مذمت کرتے ہوئے زور ديا ہے کہ ان حالات ميں ، اسلامي مقدسات کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ ميں ايک لازم الاجراء قرار داد کي منظوري کے لئے اسلامي ممالک کي جانب سے کوشش ايک ضرورت ہے۔

انہوں نے زور ديا ہے کہ آج پيغمبر اعظم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے احترام کا تحفظ ، تمام مقدسات اور اديان اور پيغمبروں کا تحفظ ہے۔

سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ اس فلم کا ايک مقصد ، مسلمانوں اور عيسائيوں کے درميان فتنہ انگيزي اور تصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو ، امريکہ سے يہ مطالبہ کرنا چاہئے کہ وہ ، تقريبا ڈيڑھ ارب مسلمانوں کي توہين کرنے والي اس فلم کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلائے۔

انہوں نے کہا کہ امريکہ نے آزادي اظہار خيال کے بہانے اس فلم کا جواز پيش کيا ہے ليکن يہ جواز بھي امريکي حکومت کے دوہرے معيار کا ايک اور ثبوت ہے کيونکہ اس حکومت نے واشنگٹن کے خلاف اظہار رائے اور ہولوکاسٹ کي مخالفت کي وجہ سے بہت سے سياسي کارکنوں اور ذرائع ابلاغ کے خلاف مقدمہ چلايا اور انہيں جيل ميں ڈالا ہے۔

Read 1280 times