پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچيف نے کہا ہے کہ صيہوني حکومت تباہي کے دہانے پر پہنچ چکي ہے۔
جنرل محمد علي جعفري نے ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ ايران کے خلاف فوجي حملہ ، نہ صرف يہ کہ دشمنوں کے لئے کسي طرح کي کاميابي کا ضامن نہيں ہوگا بلکہ ان کے لئے ايسا کوئي بھي حملہ ، انتہائي نقصان دہ اور تباہ کن ہوگا۔
ايران کي پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ نے کہا کہ امريکہ اور اسرائيل ميں ايران کے خلاف مہم جوئي کي طاقت نہيں ہے کيونکہ مقبوضہ فلسطين کے تمام علاقوں کے علاوہ ، علاقے ميں امريکہ کے فوجي اڈے اور چھاؤنياں بھي ، ايراني ميزائيلوں کي رينج ميں ہيں۔ انہوں نے کہا کہ جوابي کارروائي کے لئے ايران کي مسلح افواج کي تياري اس طرح ہے کہ دشمنوں کو بھي اس کي خبر ہے۔
جنرل جعفري نے اسي طرح ميزائل اور جديد فوجي سازو سامان کے نقطہ نگاہ سے ايران کي توانائيوں اور تياري کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران کي مسلح افواج ، مختلف رينج والے ميزائلوں اور بغير پائلٹ کے طياروں کي وجہ سے يہ طاقت رکھتي ہے کہ ہر قسم کے حملے کا منہ توڑ جواب دے اور دشمنوں کو ان کي حماقت پر پچھتانے پر مجبور کر دے۔