غزہ کو ہتھيار فراہم کرنا اوجب واجبات ، نصراللہ

Rate this item
(0 votes)

حزب اللہ لبنان کے سيکريٹري جنرل نے ، غزہ پٹي کو اسلحے کي فراہمي کو اوجب واجبات يا سب سے زيادہ ضروري فريضہ قرارديا ہے -

سيد حسن نصر اللہ نے پير کي رات ، ماہ محرم کي مناسبت سے اپني ايک تقرير ميں ، غزہ پر اسرائيلي حکومت کے وحشيانہ حملوں پر عرب ملکوں کے کمزور اور معذرت خواہانہ رويے پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ پٹي تک اسلحہ پہنچانا سب سے بڑا فريضہ ہے -

انہوں نے واضح کيا کہ اسرائيلي يہ سوچتے ہيں کہ فلسطيني مزاحمتي تنظيموں کے ميزائل ختم ہو گئے ہيں اور ان کي جد و جہد ختم ہو جائے گي اسي لئے اسلامي اور عرب ملکوں پر واجب ہے کہ وہ اپني سرحديں کھول ديں اور غزہ پٹي ميں مزاحمتي محاذ کے لئے زيادہ ميزائليں بھيجيں -

حزب اللہ لبنان کے سيکريٹري جنرل سيد حسن نصر اللہ نے غزہ ميں فلسطيني مجاہدين کي استقامت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک فلسطيني استقامت کي جانب سے صيہونيوں کو جرات مندانہ جواب ديا جارہا ہے اور ان کي طرف سے جنگ بندي کے لئے پيش کي گئ شرطوں پر ڈٹے رہنا بھي اہم ہے - سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج عرب ملکوں سے يہ توقع کي جا رہي ہے کہ وہ غزہ کے شہريوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے نہ يہ کہ غزہ پٹي اور اسرائيل کے درميان ثالثي کا کردار ہي ادا کرتے رہيں گے - انہوں نے واضح کيا کہ غزہ پٹي پر اسرائيلي جنگي طياروں کے حملے کے مقابلے ميں اکثر عرب ملکوں نے ، ہلال احمر کميٹي کا کردار ادا کيا ہے يعني ان کے نمائندے غزہ کا دورہ کر رہے ہيں اور دوائيں نيز مالي امداد روانہ کرنے کي باتيں کررہے ہيں

Read 1429 times