ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے پر امن ہونے پر زور

Rate this item
(0 votes)

ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے پر امن ہونے پر زورآئي اے اي اے ميں ايران کے مستقل مندوب نے ايک بار پھر ايران کي تمام ايٹمي سرگرميوں کے ممکل طور پر پر امن ہونے پر زور ديا ہے -

علي اصغر سلطانيہ نے جمعے کي شام ويانا ميں آئي اے اي اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس ميں کہا کہ ايجنسي کے تفتيش کاروں نے مستقل طور پر ايران کي ايٹمي تنصيبات کا معائنہ کيا ہے اور اب تک اس ميں انحراف کي کوئي علامت بھي انہيں نظر نہيں آئي ہے -

آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے نے کہا کہ ايران کے خلاف پابندياں غير قانوني ہيں اور وہ ايران کي ايٹمي سرگرميوں کو متاثر نہيں کرسکتيں - انہوں نے کہا کہ پابنديوں ، ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملے کي دھمکيوں اور ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کے قتل کے واقعات نے اپني ايٹمي سرگرمياں اور يورينيئم کي افزودگي جاري رکھنے کے لئے ملت ايران کو مصمم تر کيا ہے -

علي اصغر سلطانيہ نے کہا کہ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کے فتوے کي اساس پر اور جيسا کہ آپ نے تيس اگست سن دو ہزار بارہ کو نيم سربراہمي اجلاس سے خطاب ميں تاکيد فرمائي ہے ، ايران ايٹمي اسلحے بنانے کي فکر ميں ہرگز نہيں ہے -

آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران پر امن ايٹمي توانائي کے ملت ايران کے حق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگا اور ايٹمي توانائي سب کے لئے اور ايٹمي ہتھيار کسي کے لئے بھي نہيں اس کا مستقل سلوگن ہے -

علي اصغر سلطانيہ نےاسي کے ساتھ خبردار کيا ہے کہ اگر ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملہ ہوا تو تہران اين پي ٹي سے نکل جائے گا -

انہوں نے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس سے خطاب ميں کہا کہ ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملے کي صورت ميں ايران کي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي، حکومت کو آئي اے اي اے کے انسپکشن کو روک دينے اور اين پي ٹي سے نکل جانے پر مجبور کرسکتي ہے - انہوں نے کہا کہ ايران يورينيئم کي افزودگي بند نہيں کرے گا البتہ حملے کي صورت ميں تہران يورينيئم کي افزودگي کے مراکز کوزيادہ محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر مجبور ہوجائے گا -

آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران بغير کسي شرط کے مذاکرات کے ذريعے ايٹمي معاملے کو حل کرنے اور ان تمام باتوں کا جواب دينے کے لئے تيار ہے جن کا مغرب دعوي کرتا ہے - انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے آئي اے اي اے کے ساتھ تعاون کيا ہے اور آئندہ بھي تعاون کے لئے تيار ہے - علي اصغر سلطانيہ نے کہا کہ ايران نے گروپ پانچ جمع ايک کے ساتھ مذاکرات ميں بھي اپني نيک نيتي ثابت کردي ہے ليکن گروپ پانچ جمع ايک ايران کے ساتھ تعاون کے لئے شرطيں معين کرتا ہے -

اسلامي جمہوريہ ايران نے اين پي ٹي کي اساس پر آئي اے اي اے کے ساتھ تعاون اور مغرب کي غلط فہمياں دور کرنے کے لئے ہميشہ اپني آمادگي کا اعلان کيا ہے ليکن ايٹمي توانائي سے پر امن استفادے کے اپنے مسلمہ حق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگا –

Read 1468 times