صيہوني حکومت کے مظالم اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ

Rate this item
(0 votes)

اسلامي جمہوريہ ايران نے فلسطيني عوام پر صيہوني حکومت کي جارحيت کو بند اورغزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے -

اقوام متحدہ ميں ايران کے مستقل مندوب محمد خزاعي نے جنرل اسمبلي ميں فلسطين کو مبصر ملک کا درجہ دئےجانے کے تعلق سے قرارداد کا جائزہ لئے جانے والے اجلاس ميں کہا کہ يہ دن فلسطيني عوام سے اظہار يکجہتي کا بھي دن ہے اور جنرل اسملبي ميں فلسطين کي حيثيت کا جائزہ بھي ليا جارہا ہے اس لئے ان دونوں مناسبتوں کي وجہ سے اس دن کي خاص اہميت ہوگئي ہے-

انہوں نے کہا کہ يہ دونوں ہي مناسبتيں صرف فلسطيني عوام کےلئے ہي اہم نہيں ہيں بلکہ ان ملکوں کے لئے بھي اہميت رکھتي ہيں جو فلسطيني عوام کے حقوق کي بازيابي اور سرزمين فلسطين کي غاصبوں کے چنگل سے رہائي کے خواہاں ہيں –

اقوام متحدہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے مندوب نے کہا کہ ناوابستہ تحريک نے صيہوني حکومت کے غيرقانوني اور وحشيانہ اقدامات کي وجہ سے فلسطين ميں جو افسوس ناک صورتحال ہے اس پر اپني تشويش کا اعلان کيا ہے - ايراني مندوب نے کہا کہ ناوابستہ تحريک کا مطالبہ ہے کہ غزہ کا محاصرہ غير مشروط طور پر ختم کيا جائے اور بين الاقوامي قوانين و اصول کے مطابق غزہ کا رابطہ دنيا کے ديگر ملکوں سے بحال کيا جائے –

اقوام متحدہ ميں ايران کے نمائندے نے فلسطين کو مبصر ملک کا درجہ ملنے کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا کہ فلسطين کے بارے ميں اقوام متحدہ کي جتني بھي قرار داديں ہيں ان سب پر عمل ہوگا -

Read 1520 times