ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے داخلہ نے دو طرفہ سکورٹی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے –
ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پہونچنے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو ميں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا فروغ ، تمام شعبوں خاص طور پر سیکورٹی اور فوجی شعبے میں اہمیت کا حامل ہے – وہ امارات کے حکام سے دو طرفہ تعاون میں فروغ سمیت دیگر مسائل پر بھی بات چیت کریں گے ۔
امارات کے وزیر داخلہ " شیخ سیف بن زاید آل نہیان " نے بھی جنوبی ایران کے صوبے بو شہر کے حالیہ زلزلے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ بحران پر قابو پانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں -