عرب ملکوں کی شام میں دہشتگردوں کی حمایت، حزب اللہ کی مذمت

Rate this item
(0 votes)

عرب ملکوں کی شام میں دہشتگردوں کی حمایت، حزب اللہ کی مذمتحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے آج ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائيل علاقے کے بعض عرب ملکوں کی مدد سے شام میں دہشتگردوں کو فوجی اور مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نیز ان کے اتحادیوں کا ھدف علاقے میں صیہونی حکومت کے جاری مزاحمت کو نشانہ بنانا ہے اور امریکہ اور صیہونی حکومت شام کو ویرانے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون شام میں دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والوں کےبجائے ان ملکوں کو ہدف تنقید بنارہے ہیں جو شام میں سیاسی راہ حل کے خواہاں ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں انتھا پسند وہابی گروہ کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بارے میں کہا کہ اگر المستقبل دھڑا ان انتھا پسندوں اور فتنہ انگيز عناصر کی حمایت نہ کرتا تو جھڑپيں نہ ہوتیں۔ ادھر حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہےکہ لبنانی حکام کو ملک کو فتنوں سےنجات دلانے کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہیں۔ خضر نورالدین نے کہاکہ لبنانی عوام کو ہوشیار ہوجانا چاہیے کیونکہ بعض حلقے ملک میں فتنہ پھیلاکر اور خونریزی شروع کرواکر صیہونی حکومت کے مفادات کی ضمانت کےلئے لبنان کو ویران کرناچاہتے ہیں۔ واضح رہے وہابی انتھا پسند عنصرشیخ احمدالاسیر جسے لبنان میں شخ الفتنہ کے نام سے یاد کیا جاتا تھافوج کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں دہشتگردوں کے ہمراہ ہلاک ہوگيا ہے۔

Read 1302 times