شام میں ایک ہزار سے زائد مساجد کی شہادت

Rate this item
(0 votes)

شام میں ایک ہزار سے زائد مساجد کی شہادتشام میں انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے گذشتہ دو برسوں کےدوران ایک ہزار چار سو مساجد کو شہید کیا ہے یا انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔

شام کے انسانی حقوق مرکز نے دہشتگردوں کےہاتھوں مساجد کی مسماری اور مساجد کو تخریبی کاروائيوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ مسجدوں کی مسماری سے ملت شام کی مساجد میں نماز کی ادائیگي میں رکاوٹ نہیں بن سکی ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ شام میں سرگرم عمل مغربی اور عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں میں آپس میں جھڑپیں ہورہی ہیں اور وہ ایک دوسرے کا گلا کاٹ رہے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے درمیاں گذشتہ مہینوں میں اختلافات میں اضافہ ہوا ہے۔

شام کی نام نہاد آزاد فوج کے ایک کمانڈر کمال حمامی کو ایک نامعلوم مسلح فرد نے گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ شام کے خلاف جنگ میں مشغول تکفیری دہشتگردوں کی آپس کی لڑائي میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read 1386 times