بحران شام، امریکہ و روس کے وزراء خارجہ کے مذاکرات شروع

Rate this item
(0 votes)

بحران شام، امریکہ و روس کے وزراء خارجہ کے مذاکرات شروعبحران شام کے بارے میں امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔

یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں ہورہے ہیں۔ فارس نیوز نے رشیا ٹوڈے کےحوالے سے رپورٹ دی ہےکہ ان مذاکرت میں شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی بھی شریک ہیں۔ اخضر ابراہیمی کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ ملاقاتیں الگ الک انجام پائيں گي۔ دنیا نیوز کے مطابق شام کے تعلق سے امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کی پریس کانفرس میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر فوجی آپشن کی بات کی جب کہ روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فوجی آپشن کو بھول جائيں اور شام کے مسئلےکا حل مفاہمت آمیز طریقے سے تلاش کریں۔ روسی وزیر خارجہ نے جینوا روانہ ہوتے وقت کہا تھا کہ روس اور امریکہ کے ماہرین کیمیاوی ہتھیاروں کے مسئلےکا جائزہ لیں گے۔

Read 1328 times