افغانستان: صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

Rate this item
(0 votes)

افغانستان: صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اس ملک کے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والے نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ افغان ذرائع کے حوالے العالم نے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والے نامزد امیدواروں کے ناموں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بیلٹ پیپر پر مشخص کردیا گیا ہے۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے یہ کام بعض صدارتی امیدواروں اور ان کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد یوسف نورستانی نے اس موقع پر کہا کہ یہ کمیشن صدارتی انتخابات کے تمام کاموں کو نہایت ہی شفاف انداز میں کرنے کا پختہ عزم و ارادہ کیئے ہوئے ہے اور صدارتی انتخابات کے عمل میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نورستانی نے کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ افغانستان میں پرامن طریقے سے انتخابات کا انعقاد ہو کیونکہ اس ملک کے عوام نے بہت زیادہ رنج و مصیبت برداشت کیئے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں امن و امان کا دور دورہ ہو۔ انہوں نے افغانستان کے صدارتی امیدواروں سے درخواست کی کہ ایک دوسرے پر بیجا الزامات سے گریز کریں اور الیکشن کمیشن کی یہ کوشش رہے گی کہ وہ غیرجانبدارانہ طریقے سے کامیاب انتخابات کے لئے زمین ہموار کرے۔ انجام پانے والی قرعہ اندازی کے بنیاد پر 11 صدارتی نامزد امیدواروں منجملہ عبداللہ عبداللہ ، محمد داوود سلطان زوی ، عبدالرحیم وردک ، قیوم کرزئی ، اشرف غنی احمد زئی ، محمد نادر نعیم ، زلمی رسول ، قطب الدین ہلال ، گل آغا شیرزئی ، رسول سیاف ، اور ھدایت امین ارسلا کے ناموں کو اسی ترتیب سے بیلٹ پیپر میں درج کیا گیا ہے۔

Read 1277 times