ایران کا جوہری معاہدہ، صہیونی حکومت سخت ناراض

Rate this item
(0 votes)

ایران کا جوہری معاہدہ، صہیونی حکومت سخت ناراضلبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے سے اسرائیل سخت ناراض ہے ، کیونکہ اس سمجھوتے نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کے ایک مخالف کے عنوان سے صہیونی حکومت کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ پریس ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے کہا کہ یہ معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی شمار ہوتا ہے اور تل آبیب حکومت کہ جس نے NPT معاہدے پر دستخط نہیں کیئے ہیں ایران کے جوہری سمجھوتے کی بنا پر سائیڈ لائن ہوگئی ہے اور عالمی برادری کی توجہ توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ توقع تھی صہیونی حکومت ، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری معاہدے کی مخالفت کرے کیونکہ تل ابیب برسوں سے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہا ہے اور اس معاہدے پر دستخط کے ساتھ صہیونی حکومت کا یہ بے بنیاد پروپیگنڈہ بری طرح ناکامی سے دوچار ہوگيا ہے۔ عدنان منصور نے کہا کہ صہیونی حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ تھران و مغرب کے درمیان فاصلوں کو مزید گہرا کرے۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے حوالے رواں سال ہونے والی کانفرنس کو منسوخ کروانے کے لئے عالمی برادری پر صہیونی حکومت کے دباؤ پر شدید تنقید کی۔ یاد رہے کہ یہ کانفرنس دسمبر 2013 میں فن لینڈ کے دارالحکومت میں منعقد ہونی تھی۔ لیکن صہیونی حکومت کی مخالفت کی بنا پر اس کانفرنس کا منسوخ کردیا گیا۔

Read 1158 times