ترجمان وزارت خارجہ کي پريس کانفرنس

Rate this item
(0 votes)

ترجمان وزارت خارجہ کي پريس کانفرنس

وزارت خارجہ کي ترجمان مرضيہ افخم نے اپني ہفتے وار پريس بريفنگ ميں وزير خارجہ محمد جواد ظريف کے علاقائي ملکوں کے دورے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران کي پاليسي علاقائي ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ اور استحکام پر استوار ہے -

انہوں نے وزير خارجہ کے ، کويت، عمان اور قطر کے دوروں کا مقصد ، علاقائي ملکوں کے درميان تعاون کا فروغ بتايا - ترجمان وزارت خارجہ نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ علاقے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کا کردار بہت اہم ہے اميد ظاہر کي ہے کہ علاقے کے تمام ملکوں کي باہمي اور اجتماعي کوششوں سے علاقائي اتحادويک جہتي پہلے سے زيادہ مضبوط ہوگي -

انہوں نے کہا کہ خليج فارس ميں امن و استحکام کي تقويت ميں تعاون کا ايک نيا باب شروع ہونا چاہئے - انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ہميشہ اعلان کيا ہے کہ پڑوسيوں کے ساتھ روابط کا فروغ اس کي ترجيحات ميں شامل ہے -

انہوں نے کہا کہ ايران پڑوسي ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ اور تعاون کے استحکام کا نياباب شروع کرنے پر مصمم ہے - وزارت خارجہ کي ترجمان محترمہ مرضيہ افخم نے ايران اور پانچ جمع ايک کے ماہرين کے مذاکرات کے بارے ميں کہا کہ يہ مذاکرات نو اور دس دسمبر کو ويانا ميں ہوں گے -

انہوں نے بتايا کہ ايٹمي توانائي کي بين الاقوامي ايجنسي آئي اے اي اے کے ماہرين اورذمہ دار عہديدار، ايران اور پانچ جمع ايک کے سمجھوتوں کي نگراني کے لئے مبصر کي حيثيت سے ان مذاکرات ميں شرکت کريں گے -

انہوں نے جنيوا ايٹمي معاہدے کے اراکين کے اقدامات کے بارے ميں کہا کہ مغرب اور ايران کے درميان تعلقات کے نئے مرحلے کا آغاز ہوا جس ميں مغرب کو ايراني قوم کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے ضروري اقدامات کرنے ہيں

Read 1040 times