بنگلادیش: عام انتخابات کا بائکاٹ

Rate this item
(0 votes)

بنگلادیش: عام انتخابات کا بائکاٹبنگلا دیش کے سابق صدر نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریڈیو تھران کی بنگلا سروس کے مطابق بنگلا دیش کی نیشنل پارٹی کے سربراہ حسین محمد ارشاد نے حکومتی اتحاد سے علیحددگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کے لئے فضا سازگار نہیں ہے اور بنگلا دیش کی صورتحال روز بروز خراب ہو تی جا رہی ہے۔ جنرل ریٹائرڈ حسین محمد ارشاد کا کہنا ہے کہ ان حالات میں انکی جماعت حالیہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی۔ نیشنل پارٹی کے علاوہ عوامی لیگ اور جماعت اسلامی سمیت کئی دوسری جماعتوں نے حالیہ انتخابات کے بائکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بنگلا دیش میں پانچ جنوری کو نئے انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر میں گذشتہ چند دنوں سے ان انتخابات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بنگلا دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کی برطرفی اور عبوری حکومت کے قیام کے مطالبات کئے جا رہے ہیں۔ بنگلا دیش کی نیشلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء سمیت اپوزیشن کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد نہیں کرواسکتی لہذا انتخابات کے منصفانہ انعقاد کے لئے عبوری حکومت تشکیل دی جائے۔

Read 1362 times