امریکہ، افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی میں رکاوٹ

Rate this item
(0 votes)

امریکہ، افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی میں رکاوٹ

امریکہ نےپاکستان کے راستے افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی روک دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتجاج کے باعث افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں امریکا کا فوجی ساز وسامان پاکستان کے راستے واپس لے جایا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث نیٹو کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔

پینٹا گون کے ترجمان مارک رائٹ کا کہنا ہےکہ افغانستان سے فوجی سامان کی واپسی ڈرائیوروں کی حفاظت کے پیش نظر روک دی گئی ہے اور امید ہے کہ پاکستان کے راستے فوجی سامان کی منتقلی جلد بحال ہوجائے گی۔

امریکہ کو2014 کے اواخر تک افغانستان سے اپنے فوجی سازوسامان اس ملک سے باہر منتقل کرناہو گا۔

Read 1257 times