افغانستان ،کامیاب صدارتی انتخابات کی عالمی پیمانے پر ستائش

Rate this item
(0 votes)

افغانستان ،کامیاب صدارتی انتخابات کی عالمی پیمانے پر ستائشافغانستان میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور بھاری ووٹرزٹرن آؤٹ کی افغان اور مغربی رہنماؤں نے تعریف کی اور اسے ایک بڑی کامیابی قراردیا ہے جب کہ پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے صدارتی انتخابات کے انعقاد کو ایک عظیم کامیابی قراردیا اور کہا کہ افغان عوام نے دنیا کے سامنے جمہوریت کے لئے حمایت ظاہر کردی ہے افغانستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ ووٹر میں سے 70 لاکھ سے زائد افغان عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاہے ۔

ادھر وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی انتخابات کی تعریف کی اورکہا کہ ہم انتخابات کے لئے ٹرن آؤٹ پر افغان عوام ، سیکورٹی فورسز اور الیکش حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہيں ،برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ افغان عوام کی ایک عظیم کامیابی ہے کہ تشدد کے خطروں کے باوجود بچے ، بوڑھے ، جوان ،مرد اور خواتین اتنی بڑی تعداد میں نکلے اور ملک کے مستقبل کے لئے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔

Read 1383 times