توہین کرنے کا یورپی پارلیمنٹ کو کوئی حق نہیں پہنچتا

Rate this item
(0 votes)

توہین کرنے کا یورپی پارلیمنٹ کو کوئی حق نہیں پہنچتااسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایران کی غیور و عظیم قوم کی توھین کرے۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج نوروز کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام ، ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں ، ایران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ قرار داد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں اور گذشتہ چار برسوں میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ قرارداد سے زیادہ تند و تیز لہجے پر مبنی 60 قراردادیں جاری کی جاچکی ہیں ، جن کی کوئی قدر و قیمت نہیں اور کسی نے ان کی طرف توجہ تک نہیں دی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "روحانی" نے مزید کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کی شقیں مذاکرات اور جوہری پروگرام کے سیاسی راہ حل پر تاکید پر مبنی ہیں کہ جو امریکہ کے بعض حکمرانوں کے "تمام آپشن میز پر رکھے رہنے" جیسے بیانات سے متصادم ہے۔صدر مملکت "حسن روحانی" نے دنیا کے ساتھ ایران تعلقات کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری مسائل کے حوالے سے جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے غیرملکی فریقوں کے ساتھ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مذاکرات پیچیدہ و دشوار ہیں لیکن امید کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ان مذاکرات کو متاثر کرنے کے لئے بھی بعض عناصر کوشش کررہے ہیں۔

Read 1040 times