داخلی جھڑپیں لبنان کے مفاد میں نہیں

Rate this item
(0 votes)

داخلی جھڑپیں لبنان کے مفاد میں نہیںلبنان کے مفتی اعظم نے اس ملک میں مسلحانہ جھڑپوں اور جنگ کے نتائج کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مفتی اعظم شیخ "محمد رشید قبانی" نے آج اس ملک میں داخلی جنگ کے وقوع پذیر ہونے کی 39 ویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں لبنان میں جاری مسلحانہ جھڑپوں اور داخلی جنگ کے نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنانی گروہوں کے درمیان تعمیری صلاح مشورے کا جاری رہنا ، عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے عمل کی تقویت کا باعث بن سکتا ہے۔ شیخ "محمد رشید قبانی" نے عوام میں وحدت کی تقویت ، باہمی و سیاسی اختلافات دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی داخلی جھڑپیں ملک میں تباہی و بربادی اور لبنان کے عوام کے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں لاسکتیں۔ واضح رہے کہ آج لبنان میں داخلی جنگ کے آغاز کی 39 ویں برسی ہے اور لبنانی عوام نے 1975 سے لیکر1990 تک داخلی جنگ کے سبب سخت ترین حالات کا سامنا کیا ہے

Read 1346 times