آذربائیجان کی دفاعی ضروریات پوری کریں گے

Rate this item
(0 votes)

آذربائیجان کی دفاعی ضروریات پوری کریں گےاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے جمہوریہ آذربائیجان کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تھران کی جانب سے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت دفاع کے پریس نوٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع جنرل "حسین دھقان" نے تھران میں جمہوریہ آذربائيجان کے وزیر دفاع "ذاکر حسن اف" کے ساتھ ملاقات میں ایران و جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مشترکہ دینی و ثقافتی اقدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مواقف اہمیت کے حامل ہیں۔ ایران کے وزیر دفاع نے ایران و آذربائیجان کی سرحدوں کو دوستی و بھائی چارے کی سرحدیں قرار دیا اور تاکید کی کہ دونوں ملکوں میں تعمیری صلاح مشورے اور باہمی رابطے، اس امر کا باعث بنیں گے کہ دونوں ملکوں کی سرحدوں میں مکمل امن و امان اور سیکیورٹی کی برقراری قائم ہو۔ آذربائیجان کے وزیر دفاع نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے کا ایک بڑا ملک ہے اور جمہوریہ آذربائیجان ، تھران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔ "ذاکرحسن اف" نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے۔

Read 1696 times