آیت ‌الله حسینی بوشهری: حوزات علمیہ اور مساجد پر خصوصی توجہ رہے

Rate this item
(0 votes)

آیت ‌الله حسینی بوشهری: حوزات علمیہ اور مساجد پر خصوصی توجہ رہے

حوزات علمیہ ایران کے سربراہ آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے صوبہ قم کی سپریم کونسل کے اراکین سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ غدیر اور عاشور، انقلاب اسلامی ایران بنیادیں ہیں کہا: انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کو عظیم سبق دیا ہے ، اور اسلامی جمھوریہ ایران کی جانب سے کون سا آئڈیل پیش کیا جارہا ہے یہ دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے مذھبی حکومت کے ادارہ کرنے میں ائمہ اطهار(ع) کے طرز عمل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت زهرا(س) نے اس سلسلہ میں فرمایا کہ اگر حضرت علی(ع) کو حکومت کا موقع دیا گیا ہوتا تو لوگ چین و سکون اورعیش و آرام کی زندگی بسر کرتے ۔

حوزات علمیہ ایران کے سربراہ نے مذھبی حکومت کی ذمہ داریوں اور اس کے وظائف میں آبادانی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت علی(ع) نے مالک اشتر(رہ) کے نام خط میں تحریر کیا کہ اسلام میں آبادانی کو خاص اہمیت حاصل ہے جو انسان کی مادی اور معنوی حیات میں مددگار ہے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری روایات میں دنیا پر بھی توجہ کی گئی ہے کہا: انسان اپنی مادی حیات میں آخرت کے مسائل کو بھی ملحوظ نظر رکھے ۔

حوزات علمیہ ایران کے سربراہ نے حوزات علمیہ اور مساجد پر خصوصی توجہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ابتدائے اسلام میں مسجدیں مسلمانوں کی مشکلات و مسائل کے حل کا مرکز تھیں اور آج بھی مسجدوں کو انہیں مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے آیات و روایات کے آئینہ میں عوام کی مشکلات کے حل کو ثواب و اجر آخرت کا باعث جانا اور کہا: صوبہ قم کی سپریم کونسل کے اراکین ، عوام کی خدمت کے حوالہ سے عطا کردہ خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کریں اور مکمل اخلاص کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں نیز ثقافت اهل بیت(ع) کی ترویج میں کوشاں رہیں ۔

Read 1624 times