ایران میں ٹارگٹ کلنگ سے 17 ہزار افراد شھید

Rate this item
(0 votes)

ایران میں ٹارگٹ کلنگ سے 17 ہزار افراد شھیداسلامی جمہوریہ ایران میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 17 ہزار افراد شھید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی شہید فاؤنڈیشن میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے معاون حجۃ الاسلام والمسلمین "سید حبیب اللہ حسنی" نے ایران کے مشرقی صوبے خراسان جنوبی کے گورنر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل ہونے والوں 17 ہزار شہداء کے باوجود، افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ دنیا کے بعض ممالک، غیر منصفانہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران پر دھشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمین "سید حبیب اللہ حسنی" نے مزید کہا کہ ایران کے مومن و غیور عوام اور شہداء کے اہل خانہ ، اسلامی جمہوری نظام سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ اپنا سب کچھ اسلامی انقلاب پر قربان کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ ایران کی شہید فاؤنڈیشن میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے معاون نے مزید کہا کہ ملت ایران نے گذشتہ تین دہائیوں میں اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

Read 1336 times