مصر نے انسان دوستی پر مبنی ایران کی امداد غزہ بھیجے جانے سے اتفاق کر لیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذریعے نے جمعے کے دن کہاکہ مصرکی حکومت نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ادویات اور اشیائے خورد و نوش قاہرہ پہنچائی جائيں تاکہ ان کو غزہ منتقل کیا جاسکے۔ اس رپورٹ کے مطابق عنقریب ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے فضائي راستے سے ایک سو ٹن کی پہلی امدادی کھیپ قاہرہ روانہ کردی جائے گي۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ایک ماہ قبل غزہ کے لۓ پہلی امدادی کھیپ بھیجنے کی خبر دی تھی ۔ یہ امدادی کھیپ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے محاصرے کے شکار غزہ کے عوام کےلۓ بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔