ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع لائیں گے

Rate this item
(0 votes)
ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع لائیں گے

روس کے صدر نے کہا ہے کہ اب ایران اور روس کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہونے چاہئیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے نیشنل ڈیویلپمنٹ فنڈ کے سربراہ ڈاکٹر سید صفدر حسینی سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی غرض سے روس کے دورے پر ہیں- انھوں نے اس اجلاس میں شریک پچیس ممالک کے نیشنل ڈیویلپمنٹ فنڈز کے سربراہوں کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید صفدر حسینی نے پابندیوں کے دوران ایران کو حاصل ہونے والے تجربات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ روس بھی ان تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے استقامتی معیشت کی بنیاد پر اپنا اقتصادی روڈ میپ تیار کر سکتا ہے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کہا کہ ایران اور روس کے درمیان ایک صدی سے زیادہ سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں اور ضروری ہے کہ ان تعلقات میں توسیع لائی جائے اور ان کو نئے مرحلے میں داخل کیا جائے- واضح رہے کہ روس کے نائب وزیر اعظم کی تقریر کے ساتھ سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی اجلاس کا آغاز ہوا ہے۔

Read 1327 times