تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے

Rate this item
(0 votes)
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی اقدام کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز کے خطبوں کے دوران امریکی کانگریس میں ایران مخالف پابندیوں کے قانون کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری کو ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کے تعلق سے امریکا کی وعدہ خلافیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر اپنے کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا-

تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر باراک اوباما کو نصیحت کی کہ اگر وہ صیہونی لابی کے دباؤ میں آ گئے اور انھوں نے امریکی کانگریس کے ذریعے منظور کئے گئے بل پر دستخط کر دئے تو وہ ہمیشہ کے لئے روسیاہ ہو جائیں گے-

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے منامہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے ایران کے مقابلے میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کا ساتھ دینے کی بات کی ہے، کہا کہ برطانیہ نے آج تک اسلام کے خلاف جنگ اور مسلمان ملکوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا ہے- انہوں نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان یورپی یونین کے ساتھ لندن کے تعلقات میں پیدا ہونےوالی مشکلات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے دیا گیا ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ اس طرح کا رویّہ اگرجاری رہتا ہے تو صورتحال لندن کے لئے مزید پیچیدہ ہو جائے گی- انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام ولایت کے محور پر متحد رہ کر اور استقامت کا مظاہرہ کرکے اغیار کی سبھی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے-

Read 1322 times