تزکیہ نفس اہم ترین واجب ہے

Rate this item
(0 votes)
تزکیہ نفس اہم ترین واجب ہے

رپورٹ کے مطابق شیعہ آیت اللہ مظاہری درس اخلاق میں تزکیہ نفس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انسان کو اپنے اندر سے برائیوں کے درخت کو اکھاڑ کر اس کی جگہ پر نیکیوں کا درخت اگانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا صرف اپنے درون سے برائیوں کو دور کرنا کافی نہیں ہے بلکہ انسان کو اپنے وجود میں اخلاقی فضائل کو بھی پیدا کرنا چاہئے کیونکہ یہ کام انسان خوشبختی کا باعث ہے۔

آیت اللہ مظاہری نے کہا تزکیہ نفس واجب اعمال سے بھی واجب تر ہے۔

انہوں نے کہا غرور تکبر اور انتقام لینے کی خواہش بری صفات میں سے ہیں یہ صفات انسان کیلئے دنیا اور آخرت میں بدبختی کی باعث ہیں۔

انہوں نے کہا ہمیں تزکیہ نفس کیلئے کوشش کے علاوہ خداوند عالم، پیغمبر اکرم(ص) اور اہل بیت(ع) کی مدد کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی اصلاح کرکے عزت و سربلندی حاصل کریں۔

 

 

Read 1457 times