پاکستان میں اسرائیل مخالف مظاہرے

Rate this item
(0 votes)
پاکستان میں اسرائیل مخالف مظاہرے

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے خلاف پاکستان کے شہر کراچی میں بھی ہزاروں افراد نے القدس ریلی نکالی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کیا۔

شہر کراچی کے معروف نیپا چوک سے حسن اسکوائر تک نکالی جانے والی اس ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے جن پر لکھا تھا کہ بیت المقدس کا تحفظ ہمارا ایمان اور ہماری ذمہ داری ہے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بن سکتا۔
سراج الحق نے کہا کہ امت کو مسلک اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا دشمن کی سازش ہے جس سے پوری طرح ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا تھا۔   
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب میں مختلف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین، عالم اسلام کے دل میں رہتا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ اس سے عالم اسلام میں مزید نفرت بڑھے گی۔

 

Read 1180 times