پاک ایران سرحد کو امن و دوستی کی سرحد میں تبدیل کرنے کا عزم

Rate this item
(0 votes)
پاک ایران سرحد کو امن و دوستی کی سرحد میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستانی فوج کے ترجمان نے پاک ایران سرحد کو حقیقی معنوں میں امن و دوستی کی سرحد میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے پاک ایران سرحد کو امن و دوستی کی سرحد میں تبدیل کرنے کے لیے دو طرفہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین آمد و رفت کیلئے مزید بارڈر کھولے جائیں گے تاکہ پاکستانی عوام، تاجروں بالخصوص زیارات مقدسہ پر جانے والے زائرین کو آسانی ہو۔ایران اور پاکستان دو ہمسایہ ملکوں کی حثیت سے مشترکہ سرحدوں کی تقویت کے خواہاں ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں شر پسندعناصراور دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

 

Read 1382 times