اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ ہندوستان کے موقع پر مظاہرے

Rate this item
(0 votes)
اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ ہندوستان کے موقع پر مظاہرے

غاصب و جارح اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی ہندوستان آمد پر ملک بھر میں انسانیت، جمہوریت نواز شہری سراپا احتجاج ہیں۔

ہندوستان اور اسی طرح اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں کل احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ لوگ ’’گاندھی جی کے دیش سے نتن یاہو بھاگ جاؤ‘‘ کے نعروں کی صدا بلند کر رہے تھے۔

احتجاجی جلوس میں شریک ہزاروں لوگوں نے اسرائیل مردہ باد نتن یاہو واپس جاؤ جیسے نعروں کے پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ اس دوران ممبر نگران کونسل امام خمینی میموریل ٹرسٹ مولانا باقر نے اسرائیلی وزیراعظم کی آمد کو ایک فال بد سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دنیا کے تمام دہشتگردوں کا سرغنہ ہے اور دنیا کے تمام جگہوں میں فتنہ پھیلانے والوں کا مددگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے ہندوستان میں دنیا کے منفور ترین حکومت کے منفور ترین وزیراعظم کو لا کر لاکھوں امن پسند ہندوستانیوں کا دل دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ وزیراعظم آج کی تاریخ میں دنیا کا سب بڑا ظالم و جابر ہے۔

احتجاجی مظاہرے کے آخر میں اسرائیل و امریکہ کے ساتھ ساتھ نتن یاہو کے پتلے کو بھی لال چوک کرگل میں نذر آتش کیا گیا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو 6 روزہ دورے پر کل ہندوستان پہنچ گئے ان کے ساتھ 130 رکنی وفد بھی ہے جس میں زیادہ تر کاروباری اور دفاعی شخصیات شامل ہیں۔

نتن یاہو ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ مودی سے تفصیلی گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی وزیرِاعظم ممبئی، احمد آباد اور آگرہ بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2003 میں سابق اسرائیلی وزیرِاعظم ایریئل شیرون نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جبکہ اب 15 برس بعد کسی اسرائیلی وزیرِاعظم کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں وزیرِاعظم نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں۔

 

Read 1719 times