پاکستان کی پٹرولیم کی وزارت نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر تہران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی پٹرولیم کی وزارت نے ایران کو پیشکش کی ہے کہ وہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے اپنا ایک وفد اسلام آباد روانہ کرے-
پاکستانی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پاکستان کی جانب سے پیشکش وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کہنے پر کی گئی ہے-
اسلام آباد نے تہران سے کہا ہے کہ وہ گیس پائپ لائن منصوبے پر دوبارہ بات چیت کے لئے اپنا نمائندہ وفد ماہ رمضان سے پہلے پہلے اسلام آباد روانہ کرے-
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام دو ہزار چودہ میں باقاعدہ شروع ہو گیا تھا لیکن بعض ملکوں کی مداخلت کی وجہ سے پاکستان کے اندر اس منصوبے پر کام ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے جبکہ ایران نے اپنے یہاں یہ منصوبہ مکمل کر لیا ہے-