اسلام اور ایران کی ترقی امریکی حکام کی پریشانیوں کا سبب

Rate this item
(0 votes)
اسلام اور ایران کی ترقی امریکی حکام کی پریشانیوں کا سبب

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی و پیشرفت سے سخت پریشان اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی وپیشرفت سے بری طرح سیخ پا ہیں کہا کہ وہ اپنی اسی جھنجھلاہٹ کی وجہ سے ایک دن ختم ہوجائیں گے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے ماہ مبارک رمضان کے دوسرے جمعےمیں لاکھوں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اور اس کی سازشوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام نے ثابت کردیا کہ امریکی حکام کو اسلام سے مشکل ہے اور وہ اسلامی معاشروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمن چاہتے ہیں کہ امت اسلامیہ ہمیشہ معاشی لحاظ سے زبوں حالی کا شکار رہے اور اسلامی ممالک بدامنی اور بحرانوں سے دوچار رہیں کہا کہ دشمن جانتے ہیں کہ اسلام اپنی ترقی و پیشرفت کے باعث معاشروں کی عزت و وقار کا باعث بنتا ہے اسی لئے وہ  ہمیشہ اس دین الہی پر ضرب لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اللہ پر ایمان، استقامت اور ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے دشمنوں کی سازشوں کو مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل امت اسلامیہ کا ہی ہے اور دشمن نابود ہوجائے گا۔

 

Read 1460 times