ملک کے اعلی حکام اور دیگر عہدیداروں نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملاقات میں صدر حسن روحانی، اسپیکرعلی لاریجانی، عدلیہ کے سربراہ آملی لاریجانی، اعلی سول اور فوجی حکام اور کابینہ کے ارکان کے علاوہ ملک کی بعض اہم سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے اس موقع پراپنے خطاب میں ایران کے اسلامی نظام اور ملت ایران کے ساتھ امریکہ کی گہری اور دائمی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر اعلی حکام اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں تو موجودہ مسائل میں امریکہ کی شکست قطعی اور یقینی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اہم خطاب میں امریکہ، ایٹمی معاہدہ اور یورپ کے حوالے سے صحیح پالیسیاں اپنانے اور اندرون ملک اقتصادی مسائل کے حل کی غرض سے بھرپور تحرک کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔
آپ نے ایران یورپ تعلقات کے چند عبرت آموز واقعات کا ذکرکرتے ہوئے اور ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے یورپ سے لازمی ضمانتوں کے حصول پر بھی روشنی ڈالی۔
اس ملاقات کی مزید تفصیلات رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر سے موصول ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔