دھماکے کی آواز 240 کلومیٹر تک سنی گئی بیروت میں خوفناک دھماکہ، سینکڑوں افراد متاثر

Rate this item
(0 votes)
دھماکے کی آواز 240 کلومیٹر تک سنی گئی بیروت میں خوفناک دھماکہ، سینکڑوں افراد متاثر

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکے سے درجنوں افراد کے ہلاک اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔ دھماکہ اتنا شدید اور ہولناک تھا کہ اس کی آواز ڈھائی سو کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ لبنان کے ایک نجی خبر رساں ادارے نے اس دھماکے کو ہیروشیما اور ناگاساکی کے دھماکے کی گونج سے مثال دی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق بیروت کی بندرگاہ  کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ برطانوی خبر ایجینسی کے مطابق تباہ ہونے والی عمارتوں میں لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری کا گھر بھی شامل ہے۔ مقامی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ایک ایسے گودام میں ہوا ہے جہاں ضبط کیا گیا دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔ لبنان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گودام میں  سال قبل ایک بحری جہاز سے ضبط کیا گیا سوڈیم نائٹریٹ رکھا گیا تھا اور اسے ضایع کیا جانا تھا۔ دھماکے کی  آواز 240 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دور تک عمارتیں اس کی شدت سے لرز گئیں۔ اس سے قبل لبنان کے وزیر صحت حماد حسن نے دھماکے میں سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔ علاوہ ازیں دھماکے کے مقام کی قریبی عمارتوں سے  لی گئی تصاویر اور ویڈٰیوز میں دھماکے کی شدت کے باعث ہونے والی تباہی اور گردو ونواح میں پھیلنے والا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایک عالمی خبر رساں ادارے نے بیروت دھماکے میں کم از کم 500 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

Read 772 times