اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی دمشق میں فلسطنیی رہنماؤں سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی دمشق میں فلسطنیی رہنماؤں سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے دمشق میں فلسطنیی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر شام میں ایران کے سفیر مہدی سبحانی بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کے بعد فلسطینی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ طلال ناجی نے ہمارے نمائندے سے گفتکو کرتے ہوئے فلسطینی استقامت کے مجاہدین کی حمایت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان حمایتوں کے سہارے فلسطینی عوام اپنے حقوق کی بازیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

طلال ناجی نے مزید کہا کہ اگر ایران کی مدد نہ ہوتی تو استقامتی محاذ کو عراق، شام، لبنان، یمن اور فلسطین میں کامیابیاں حاصل نہ ہو پاتیں۔

ایرانی وزیرخارجہ سے ہونے والی ملاقات میں طلال ناجی کے ساتھ فلسطین کے عوامی محاذ کے سربراہ خالد عبدالمجید ، تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما ابوسعید المنیاوی ، ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین کے نائب سربراہ فھد سلیمان، تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری ابو حازم الصغیر بھی موجود تھے۔

Read 455 times