آیت اللہ سید علی سیستانی کا اقوام متحدہ کی مندوب سے ملاقات کرنے سے انکار

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ سید علی سیستانی کا اقوام متحدہ کی مندوب سے ملاقات کرنے سے انکار

عراق کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہروں کی کال دینے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شیعہ مرجعیت نے اقوام متحدہ کی مندوب سے ملنے سے انکار کردیا۔

 عراقی انتخابات کے نتائج کے خلاف مظاہروں اور دھرنوں کا اہتمام کرنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے اقوام متحدہ کی مندوب جنین پلاسخارت سے جو نجف اشرف کے دورے پر تھیں، ملاقات سے انکار کردیا۔

اس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کے اس اقدام پرتعجب نہیں ہونا چاہئے بلکہ تمام سیاستدانوں، پارٹیوں اورسماجی شخصیات کو مرجعیت کی پیروی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مندوب پلاسخارت کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور ان سے ملاقات نہیں کرنا چاہئے۔

عراق کے سیاسی امور میں مداخلت اور اس ملک کے الیکشن کمیشن اور انتخابی نتائج کے سلسلے میں پلاسخارت کے حالیہ موقف کی بنا پر انھیں سخت تنقیدوں کا سامنا ہے۔

عراقی انتخابات کے نتائج کے خلاف مظاہروں اور دھرنوں کا اہتمام کرنے والی کمیٹی نے عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور الحشدالشعبی سے دہشت گردوں اور ان کے اڈوں کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں تیزکرنے کی اپیل کرتے ہوئے عراقی انتظامیہ، مقننہ اورعدلیہ کے سربراہوں کی مدت میں عدم توسیع پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ درخواست ایک بنیادی اور ناقابل اجتناب مطالبے میں تبدیل ہوچکی ہے۔

Read 465 times