جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی 3 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران کے نماز گاہ (مصلا) میں منائی جائے گی۔
یہ بات سپاہ محمد رسول اللہ کے کمانڈر جنرل حسن حسن زادہ نے پیر کے روز اپنی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کی یاد منانے کے منصوبوں کی وضاحت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی 3 جنوری کو تہران میں منائی جائے گی
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے