سید حسین تقی زادہ نے "اتحاد کی اہمیت کا جائزہ" وبینار میں میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی وحدت دنیا کے تمام اسلامی ممالک کے لئے نہایت ضروری ہے خاص طور پر پاکستان اور ایران کے لئے یہ موضوع نہایت حساس ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا: "آج بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم دشمنوں کی سازشوں کے خلاف اپنی اسلامی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور دشمن کو مسلمانوں میں گھسنے کی اجازت نہ دیں۔"
اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا: "آج بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم دشمنوں کی سازشوں کے خلاف اپنی اسلامی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور دشمن کو مسلمانوں میں گھسنے کی اجازت نہ دیں۔"
ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ وحدت اور انسجام کی فجا کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔ تمام علمائے کرام مجھ سے زیادہ با خبر ہیں کہ ہمارے اور اھل سنت کے درمیان اسی فیصد مذہبی اور ثقافتی مشترکات موجود ہیں۔ لیکن دشمن بیس فیصد اختلافات کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے آخر میں کہا کہ ہمیں ہمیشہ دشمن کی سازشوں سے چوکنا رہنا چاہیے اور انہیں اختلاف پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے، مزید کہا: "ہمیں امید ہے کہ کورونا وائرس جلد از جلد دنیا سے ختم ہو جائے گا تاکہ ہم اسلامی مسائل پر قابو پا سکیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران سے تشریف لائے ہوئے مہمان کوئٹہ آنا چاہ رہے تھے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر یہ سفر انجام نہیں پا سکا۔ لیکن اسلام آباد سے کوئٹہ کا فاصلہ کچھ زیادہ نہیں ہے کیونکہ ہمارے دل جڑے ہوئے ہیں۔