ایکنا نیوز کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکریٹری نے رهبر معظم انقلاب کے نام انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر تہنیتی پیغام میں لکھا ہے: انقلاب اسلامی حقیقی معنوں میں مظلوم اور مجاہد فلسطینی عوام کی امید اور تکیہ گاہ ہے اور صہیونیوں کی امریکی اور مغربی سپورٹ کے باوجود آج فلسطینی عوام بہترین طاقتور پوزیشن میں ہے۔
سوا الاخباریه نیوز کے مطابق زیاد النخاله نے خط میں حضرت آیت الله العظمی امام خامنهای(مدظلهالعالی) کو سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہویے لکھا ہے:انقلاب اسلامی نے علاقائی صورتحال کو یکسر بدل دیا اور عالمی سطح پر تبدیلیاں آچکی ہیں۔
النخاله کا کہنا تھا: انقلاب اسلامی ایران حریت پسندوں کے لیے پناہگاہ اور آزادی طلب افراد کے لیے امید کا بلند پرچم ہے۔
تحریک جہاد اسلامی رہنما کا کہنا تھا کہ «انقلاب اسلامی مجاہد و مظلوم فلسطین کے لیے امید کا مرکز ہے» اور آج ہم طاقت ور پوزیشن میں کھڑے ہیں۔
فلسطینی رہنما نے دعا کرتے ہویے کہا: خدا سے دعا ہے کہ ایران اور رہبر معظم کو اپنی پناہ میں محفوظ رکھے اور فلسطینی کامیابی سے اس سلسلے کو یادگار بنائے۔/