سحرنیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تہران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈٹسٹریز اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخی پرامن بقائے باہمی کے ساتھ ساتھ دونوں ہمسایہ ممالک کی باہمی اور مسلسل حمایت خطے کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔