غزہ میں شکست درپیش، نتن یاہو ذاتی مفادات کے لئے جنگ پر اصرار کررہے ہیں، سابق صہیونی وزیراعظم

Rate this item
(0 votes)
غزہ میں شکست درپیش، نتن یاہو ذاتی مفادات کے لئے جنگ پر اصرار کررہے ہیں، سابق صہیونی وزیراعظم

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ میں بالکل کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں جیت سکیں گے۔ تل ابیب کی سڑکوں پر مظاہرین کا ہجوم بڑھ رہا ہے۔ نتن یاہو اسرائیلی عوام کے مطالبات کے برعکس جنگ جاری رکھنے پر تلے ہوئے ہیں۔

اولمرٹ نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ ہی اسرائیل کے حق میں بہترین آپشن ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نتن یاہو کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صہیونی یرغمالیوں کی نجات کی فکر میں نہیں ہیں بلکہ اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس جنگ کا جاری رکھنے سے نتن یاہو کے اہداف حاصل نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس دو آپشن ہیں؛ فوری جنگ بندی کے ذریعے قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے یا حماس کو تباہ کرنے کے نام پر بے فائدہ جنگ جاری رکھے۔

Read 181 times