مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔
روانگی سے پہلے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فورم سے ایرانی عوام کی آواز دنیا تک پہنچاوں گا۔ ہم حق طلبی اور انصاف طلبی کی صدا بلند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں ایک اہم ادارہ ہے جس میں تمام ممالک کے سربراہان اور اعلی رہنما حاضر ہوتے ہیں۔ اگر یہ ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح ادا نہ کرے تو دنیا میں کوئی بھی ملک اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کرے گا۔
صدر پزشکیان نے صہیونی حکومت اور اس کے مغربی حامیوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جرائم سے دنیا کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
انہوں نے فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نرم رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔