رہبر معظم سے عید بعثت کی مناسبت سے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعثت کی عظيم عید کی مناسبت سے ایرانی قوم اور عالم اسلام کی تمام مسلم اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا:

دین محمدی (ص) کے ساتھ مسلم اقوام کی والہانہ محبت اور پرطراوت رجحان سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلسل تجربات کے سائے میں قوموں پر روشن ہوگيا ہے کہ مشرقی اور مغربی مادی مکاتب انسان کی ضروریات کو پورا کرنے سے عاجز اور ناتواں ہیں اور صرف نبی کریم (ص) کی بعثت ہی ایک ایسا مکتب ہے جو انسان کو حقیقی پیشرفت اور سعادت تک پہنچا سکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انسانی معاشرے کی مشکلات کو پاکیزگی نفس اور فکر و شعور کے دو بنیادی مسائل سے دور رہنےکا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا:

بعثت کا سب سے بڑا اور عظيم مقصد انسان کو اخلاقی کمزوریوں اور مشکلات سےنجات دلانا ہے کیونکہ اس کے محقق ہونے سے قوموں کی بنیادی مشکلات کو حل کرنے کی راہیں ہموار ہو جائیں گي۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انسانی فکر و شعور کے احیا‍ء کو پیغمبروں (ص) کی بعثت کا دوسرا بنیادی اور اہم ہدف قراردیتے ہوئے فرمایا:

آج انسانی معاشرے اور قوموں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں فکر و شعور ، عقل و خرد کی بہت ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علاقہ میں بعض منہ زور اور سامراجی طاقتوں کے آشکارا ظلم و ستم اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:

عالمی ستمگر اور ظالم طاقتوں کی سیاہ آنکھوں میں انسان کی کوئی قدر و منزلت نہیں ہے اور اسی طرح وہ عوام کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی تلاش و کوشش میں بھی نہیں ہیں بلکہ وہ بینکوں اور سرمایہ دار کمپنیوں کے مالکوں کی مشکلات کو حل کرنے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہیں اور انھیں عوام کی مشکلات حل کرنے کی کوئی فکر نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان آشکارا حقائق کے بارے میں قوموں کو پھر غور و فکر کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا:

ان تمام مشکلات کا سرچشمہ تسلط پسند نظام اور تسلط پسند اور تسلط پذیر کے دو عناصر ہیں اور اس کا حل اسی میں ہے کہ تسلط پذیر قوميں تسلط پسند طاقتوں کے اثر سے خارج ہوجائیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منہ زور طاقتوں کی طرف سے علاقائی قوموں کے انقلابات کو کنٹرول اور منحرف کرنے کے سلسلے میں مسلسل کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:

قوموں کو اپنی خداداد صلاحیتوں ، عقل و شعور ، اللہ تعالی کے وعدوں پر حسن ظن کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے اور تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کرکے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کی عزت و اقتدار کو مجاہدت اور استقامت کا نتیجہ قراردیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عالمی منہ زور طاقتوں کے باہمی اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:

گذشتہ 33 برسوں کے دوران ہماری عزيز قوم اور ہمارا ملک تمام عالمی طاقتوں کی مسلسل سازشوں کا محور رہا ہے تاکہ ایرانی قوم کی پیشرفت اور مجاہدت دوسری قوموں کے لئے نمونہ عمل نہ بن سکے لیکن اللہ تعالی کی مدد و نصرت کے ساتھ اس بار میں ایرانی قوم کو میدان سے خارج کرنے کی دشمن کی تمام کوششیں ناکام اور شکست سے دوچار ہوجائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اللہ تعالی کی مدد و نصرت کے وعدے پورے ہونے کے لئے مجاہدت ، حرکت اور خطرات کا مقابلہ کرنے کو ضروری قراردیا اور قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا:

کامیابی کے وعدوں تک پہنچنے کے لئے مؤمن ہونا کافی نہیں ہے بلکہ اس سلسلے میں مجاہدت اور صبر کی بھی ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:

ایرانی قوم کے بارے میں ناکام تجربات سے درس حاصل کریں اور جان لیں کہ وہ ایران کی مؤمن ، مجاہد اور متحد قوم کے سامنےتکبر ، غرور، بڑھائی اور بے جا توقعات کے ذریعہ کسی نتیجہ تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے شیعہ اور سنی کو ایکدوسرے سے ڈرانے کے سلسلے میں دشمنان اسلام کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کیا اور اتحاد کو عالم اسلام کی بہت بڑی ضرورت قراردیا اوربعض تفرقہ انگیز اور اختلاف ڈالنے والے عناصر پر شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا:

وہ لوگ جو اسلام کو بالکل قبول نہیں کرتے اور شیعہ اور سنی کے بارے میں انھیں کوئي پہچان نہیں ہے انھیں تسلط پسند طاقتوں کے جاسوس اداروں کی مرضی کے مطابق شیعوں کی توسیع اورپیشرفت پر تشویش لاحق ہوتی ہے اور وہ فتنہ کی آگ کو شعلہ ور کرتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر مسلمان قوموں کو عقل و شعور، اتحاد و یکجہتی کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا:

اللہ تعالی کی عنایات کے سائے میں امت مسلمہ کو دشمنوں پر کامیابی حاصل ہوجائے گی اور بعثت کے اہداف مکمل طور پر عملی جامہ پہنیں گے۔

اس ملاقات میں صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر ، عدلیہ کے سربراہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ بھی موجود تھے صدر احمدی نژاد نےعید بعثت نبی مکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: انسان کو آج ہر دور اور ہر زمانہ کی نسبت اسلامی معارف اور پیغمبروں کی بعثت کے پیغامات کی ضرورت ہے۔

Read 1633 times