قوم سبا

Rate this item
(1 Vote)

قوم سبا ايك ايسى جمعيت اور قوم تھى كہ جو جزيرہ عرب ميں رہتى تھى ،اور ايك اعلى حكومت اور درخشاں تمدن كى مالك تھى

يمن كا علاقہ وسيع اور زرخيز تھا ليكن زرخيز علاقہ ہونے كے باوجود چونكہ وہاں كوئي اہم دريا نہيں تھا، لہذا اس سے كوئي فائدہ نہيں اٹھا يا جاتاتھا ،سيلاب اور بارشيں پہاڑوں پر برستى تھيں اور ان كا پانى بيابانوں ميں بے كار اور بے فائدہ ضائع ہوجاتاتھا ،اس سر زمين كے سمجھدار لوگ ان پانيوں سے استفادہ كرنے كى فكر ميں لگ گئے اور اہم علاقوں ميں بہت سے بند باندھے ، جن ميں سے زيادہ اہم اور سب سے زيادہ پانى كا ذخيرہ ركھنے والا بند ''مارب''(1)تھا_

''مارب''(بروزن مغرب ) ايك شہر تھاكہ جو ان دروں ميں سے ايك كے اخر ميں واقع تھا ، اور''صرا ة '' كے كوہستانوں كے بڑے بڑے سيلاب اس كے قريب سے گزرتے تھے ،اس درہ كے دہانہ پر ''بلق'' نامى دو پہاڑوں كے دامن ميں انھوں نے ايك مضبوط باندھ بناياتھا ،اور اس ميں سے پانى كى كئي نہريں نكالى تھيں ،اس باندھ كے اندر پانى كا اس قدر ذخيرہ جمع ہو گيا تھا كہ جس سے استفادہ كرتے ہوئے وہ اس بات پر قادر ہو گئے تھے كہ اس نہر كے دونوں طرف ،كہ جو باندھ تك جاتى تھى ،بہت ہى خوبصورت و زيبا۔باغات لگائيں اور پر بركت كھيت تيار كريں _

اس سر زمين كى آبادبستياں ايك دوسرى سے متصل تھيں اور درختوں كے وسيع سائے ايك دوسرے سے ملے ہوئے تھے ،اور ان كى شاخوں پر اتنے پھل لگا كرتے تھے كہ كہتے ہيں كہ جب كوئي آدمى اپنے سر پر ايك ٹوكرى ركھ كر ان كے نيچے سے گزرتاتھا تو يكے بعد ديگرے اتنے پھل اس ميں اكر گرتے تھے كہ تھوڑى ہى دير ميں وہ ٹوكرى بھر جاتى تھى _امن و امان كے ساتھ نعمت كے وفور نے پاك و صاف زندگى كے لئے بہت ہى عمدہ اور مرفہ ماحول پيدا كرركھا تھا ،ايك ايسا ماحول جو خدا كى اطاعت اور معنوى پہلووں كے ارتقاء و تكامل كے لئے مہيا تھا_

ليكن انھوں نے ان تمام نعمتوں كى قدر كو نہ پہچانا اور خدا كو بھول گئے اور كفران نعمت ميں مشغول ہوگئے، اور فخر و مباہات كرنے لگے اور طبقاتى اختلاف پيدا كر ديئے _

صحرائي چو ہوں نے مغرور و مست لوگوں كى آنكھوں سے دور ،مٹى كے اس باندھ كى ديوار كا رخ كيا اور اسے اندر سے كھوكھلا كر ديا ،اچانك ايسى شديد بارشيں برسيں اور يسا عظيم سيلاب آيا كہ جس سے باندھ كى وہ ديواريں كہ جو سيلاب كے دباو كو بر داشت كر نے كے قابل نہ رہى تھيں دھڑام سے گر پڑيں اور بہت ہى زيادہ پانى كہ جو باندھ كے اندر جمع ہو رہا تھا ،اچانك باہر نكل پڑا اور تمام آباديوں ،باغات ،كھيتوں ،فصلوں اور چوپايوں كو تباہ كر كے ركھ ديا اور خوبصورت سجے سجائے قصور و محلات اور مكانات كو ويران كرديا اور اس كے بعد آباد سرزمين كو خشك اور بے آب و گياہ صحرا ميں بدل ديا اور ان تمام سر سبز و شاداب باغوں اور پھلدار درختوں ميں سے صرف چند ''اراك''كے كڑوے شجر ،كچھ ،جھاو اور كچھ بيرى كے درخت باقى رہ گئے ،غزل خوانى كرنے والے پرندے وہاں سے كوچ كر گئے اور الووں اور كووّں نے ان كى جگہ لے لي_

ہاں جب خدا اپنى قدرت دكھانا چاہتا ہے تو چوہوں كے ذريعہ ايك عظيم تمدن كو برباد كر ديتا ہے، تاكہ بندے اپنے ضعف اور كمزورى سے آگاہ ہو جائيں ،اور قدرت اور اقتدار كے وقت مغرور نہ ہوں _

اس بارے ميں كہ''سبا ''كس كانام ہے؟ اور يہ كيا چيز ہے ؟ مورخين كے درميان اختلاف ہے،

ليكن مشہور يہ ہے كہ ''سباء''، ''يمن''كے اعراب كے باپ كا نام ہے اور اس روايت كے مطابق كہ جو پيغمبر اسلام (ص) سے نقل ہوئي ہے ،وہ ايك آدمى تھا اور اس كانام ''سباء''تھا اور اس كے دس بيٹے تھے ،اور ان ميں سے ہر ايك سے وہاں كے قبائل ميں سے ايك قبيلہ وجود ميں ايا _(2)

ايك درخشاں تمدن جو كفران نعمت كى وجہ سے برباد ہو گيا قرآن مجيد نے ان كى عبرت انگيز سر گذشت بيان كى ہے ،اور ان كى زندگى كے جزئيات و خصوصيات كے اہم حصہ كى طرف اشارہ كيا ہے _

پہلے كہتاہے : ''قوم سبا كے لئے ان كے محل سكونت ميں خدائي قدرت كى ايك نشانى تھي''_(3)

جيسا كہ ہم ديكھيں گے ،خدا كى اس بزرگ آيت كا سرچشمہ يہ تھا كہ ، قوم سباء اس علاقے كے اطراف ميں واقع پہاڑوں كے محل وقوع اور ان كے خاص حالات و شرائط ، اور اپنى خداداد ذہانت اور ہوشمندى سے استفادہ كرتے ہوئے ،ان سيلابوں كو كہ جو سوائے ويرانى و تباہى كے كوئي نتيجہ نہ ديتے تھے ،ايك قوى اور مستحكم باندھ كے پيچھے روك دينے پر قادر ہو گئے تھے اور اس كے ذريعہ انھوں نے بہت ہى آباد ملك تعمير كر ليا تھا ،يہ كتنى عظيم آيت ہے كہ ايك ويران اور برباد كر نے والا عامل ،عمران و آبادى كے اہم ترين عوامل ميں بدل جائے _

اس كے بعد قرآن اس خدائي آيت كى تفسير كى تشريح كر تے ہوئے كہ جو قوم سباء كے ا ختيار ميں قرار پائي تھى ،اس طرح كہتا ہے :''دوبڑے باغ تھے دائيں اور بائيں طرف''(4)

يہ دونوں باغ كوئي معمولى اور سادہ قسم كے باغ نہيں تھے ،بلكہ يہ ايك عظيم نہر كے دونوں طرف باغوں كا مسلسل اور ملا ہوا سلسلہ تھا ،جو اس عظيم باندھ كے ذريعہ سيراب ہوتے تھے قوم سبا ء اس عظيم باندھ كے ذريعہ ،جو انھوں نے اس علاقہ كے اہم پہاڑوں كے درميان بناياتھا ،اس بات پر قادر ہوگئي تھى كہ ان فراواں سيلابوں كو ،جو ويرانى كا سبب بنتے تھے يا كم از كم بيابانوں ميں بے كار و فضول طورسے ضائع اور تلف ہو جاتے تھے ،اس باندھ كے پيچھے ذخيرہ كرليں، اور اس كے اندر كھڑكياں بنا كر پانى كے اس عظيم مخزن سے استفادہ كر نے كے لئے اپنے كنٹرول ميں كر ليں اور اس طرح سے وسيع و عريض زمينوں كو زير كاشت لائيں _

وہى سيلاب كہ جو خرابى و بر بادى كا باعث بنيں ،وہ اس طرح سے آبادى كا باعث بن جائيں ،كيا يہ عجيب بات نہيں ہے ؟ كيا يہ خدا كى عظيم آيت اور نشانى شمار نہيں ہوتي_؟

يہ بات تو آبادى كے لحاظ سے ہے ،ليكن چونكہ لوگوں كى آبادى كافى نہيں ہے ، بلكہ اہم اور بنيادى شرط امن و امان ہوتا ہے ،لہذا مزيد كہتا ہے:'' ہم نے ان آباديوں كے درميان مناسب اور نزديك نزديك فاصلے ركھے ''(تاكہ وہ آسانى اور امن و امان كے ساتھ ايك دوسرى جگہ اجاسكيں )_اور ہم نے ان سے كہا: ''تم ان بستيوں كے درميان راتوں ميں اور دنوں ميں پورے امن و امان كے ساتھ سفر كرو، اور ان آباديوں ميں چلو پھرو_''(5)

اس طرح يہ آبادياں مناسب اور جچا تلافاصلہ ركھتى تھيں ،اور وحوشى اور بيابانى درندوں ،يا چوروں اور ڈاكوو ں كے حملہ كے لحاظ سے بھى انتہائي امن و امان ميں تھيں ،اس طرح سے كہ لوگ زاد راہ ،سفر خرچ اور سوارى كے بغير ہى ،اس صورت ميں كہ نہ اكٹھے قافلوں ميں چلنے كى ضرورت تھى اور نہ ہى مسلح افراد ساتھ لينے كي.

كوئي احتياج تھى ،راستے كى بے امنى كى جہت سے ،يا پانى اور غذا كى كمى كى وجہ سے كسى ڈر اور خوف كے بغير اپنا سفر جارى ركھ سكتے تھے_

اس كے بعد مزيد كہتا ہے :''ہم نے ان سے كہا كہ اپنے پروردگار كى اس فراواں روزى ميں سے كھاو اور اس كا شكر اداكرو_ ايك پاك وپاكيزہ شہر ہے اور پروردگار بخشنے والا اور مہربان ہے_''(6)

اس چھوٹے سے جملے نے تمام مادى و معنوى نعمتوں كے مجموعے كو زيبا ترين شكل ميں منعكس كر ديا ہے ،مادى نعمتوں كے لحاظ سے تو وہ پاك و پاكيزہ زمين ركھتے تھے كہ جو چوروں،ظالموں ،آفات و بليات، خشك سالى و قحط اور بد امنى و وحشت جيسے طرح طرح كے مصائب سے پاك تھى ،يہاں تك كہ كہا جاتا ہے كہ وہ زمين موذى حشرات سے بھى پاك و پاكيزہ تھى ،پاك وپاكيزہ ہوائيں چلتى تھيں اور فرحت بخش نسيم رواں دواں تھى ،زمين زر خيز تھى اور درخت پُر بار تھے _

اور معنوى نعمت كے لحاظ سے خدا كى بخشش و غفران ان كے شامل حال تھى ، وہ ان كى تقصير و كوتاہى پر صرف نظر كرتا تھا اور انھيں مشمول عذاب اور ان كى سر زمين كو بلا و مصيبت ميں گرفتار نہيں كرتا تھا _

ليكن ان ناشكر ے لوگوں نے ان تمام نعمتوں كى قدردانى نہيں كى اور آزمائشے كى بھٹى سے صحيح و سالم باہر نہ اسكے ،انھوں نے كفران نعمت اور روگردانى كى راہ اختيار كر لى لہذا خدا نے بھى ان كى سختى كے ساتھ گوشمالى كى _

اسى لئے خداوند عالم فرماتا ہے :''وہ خدا سے رو گرداں ہوگئے _''(7)

يہ وہ موقع تھا كہ عذاب كا كوڑا ان كے پيكر پر اكر پڑا ،جيسا كہ قرآن كہتا ہے :''ہم نے بنيادوں كو اكھاڑ كر پھينك دينے والا وحشتناك سيلاب ان كے پاس بھيجا ''(8) اور ان كى آبادسرزمين ايك ويرانے ميں بدل گئي _اس كے بعد قرآن اس سرزمين كى باقى ماندہ حالت و كيفيت كى اس طرح سے توصيف كرتا ہے: ''ہم نے ان كے دو وسيع اور پر نعمت باغوں كو ، بے قدر و قيمت كڑوے پھلوں والے ،اور جھاو كے بے مصرف درختوں اور تھوڑے سے بيرى كے درختوں ميں بدل ديا _''(9)

اور اس طرح سے ان تمام سر سبز و شاداب درختوں كے بجائے ،بہت ہى كم قدر و قيمت والے بيابانى اور جنگلى قسم كے چند ايك درخت ،كہ شايد ان ميں سے سب زيادہ اہم درخت وہى بيرى كے درخت تھے ،كہ وہ بھى تھوڑى سى ہى مقدار ميں ،باقى رہ گئے تھے ،(اب تم اس كى اس مجمل داستان كو پڑھنے كے بعد خود ہى ان كى مفصل داستان كا انداز ہ لگا لو،كہ خود ان كے اوپر اور ان كى آباد سر زمين پر كيا گزرى ؟)

ممكن ہے كہ ان تين قسم كے درختوں كا بيان ہے كہ جو اس سر زمين ميں باقى رہ گئے تھے ،(درختوں كے ) تين مختلف گروہوں كى طرف اشارہ ہو، كہ ان درختوں ميں سے ايك حصہ نقصان دہ تھا ،بعض بے مصرف تھے _اور بعض بہت ہى كم نفع دينے والے تھے _

……………………………..

(1)مغرب كے وزن پر

(2)بعض''سباء ''كو سر زمين يمن كا اس كے كسى علاقے كا نام سمجھتے ہيں ،سورہ نمل ميں سليمان و ہد ہد كے قصہ ميں قرآن مجيد كا ظا ہر بھى يہى نشاندہى كرتا ہے ''سبا ''كسى جگہ ،علاقے يا مقام كا نام ہے ،جہاں پر وہ كہتا ہے كہ ''ميں سر زمين سبا سے تيرے پاس ايك يقينى خبر لے كر ايا ہوں _''

جب كہ زير بحث آيت كا ظاہر يہ ہے كہ سبا ايك قوم تھى كہ جو اس علاقے ميں رہتى تھى ،كيونكہ ضمير جمع مذكر (ھم) ان كى طرف لوٹ رہى ہے _ ليكن ان دونوں تفسيروں ميں كوئي منافات نہيں ہے ،كيونكہ ممكن ہے كہ ابتداء ميں سبا كسى شخص كا نام ہو ، پھر اس كے تما م بيٹے اور قوم اس نام سے موسوم ہوں اور اس كے بعد يہ نام اس سرزمين كى طرف بھى منتقل ہو گيا ہو

(3)سورہ سباء ايت 15

(4)سورہ سباء ايت 15

(5)سورہ سباء ايت 18

(6)سورہ سباء ايت 15

(7)سورہ سباء ايت 16

(8)سورہ سباء ايت 16

(9)سورہ سباء ايت 16

Read 3616 times