امام زمانہ (عج) رسول خدا صلی‌ الله‌ علیہ وآلہ کی نسل سے ہیں

Rate this item
(0 votes)
امام زمانہ (عج) رسول خدا صلی‌ الله‌ علیہ وآلہ کی نسل سے ہیں

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک طولانی حدیث قدسی نقل کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : «انّ اللّه عزّ و جلّ قال لنبيّه صلّى اللّه عليه و اله: قد جعلت عليّا وزيرك و خليفتك من بعدك على أهليك و امّتك، و أعطيتك اذا خرج من صلبك أحد عشر مهديّا، كلّهم من ذرّيتك، من البكر البتول، آخر رجل منهم يصلّى خلفه عيسى بن مريم، يملأ الأرض عدلا كما ملئت جورا و ظلما، انجى به من الهلكة و اهدى به من الضّلالة، و أبرء به الأعمى و أشفى به المريض» ۔ (۱)

خداوند متعال نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا : ہم نے علی [علیہ السلام] کو تمھارے اہلبیت [علیہم السلام] اور امت میں سے تمھارا وزیر اور تمھارے بعد تمھارا جانشین اور خلیفہ مقرر کیا ، اور [حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا] کے وسیلہ تمھاری نسل میں ہدایت کے گیارہ منارے تمہیں عطا کئے کہ اس اخری کے پیچھےعیسی ابن مریم علیہما السلام نماز پڑھیں گے ، وہ زمین کو ویسے ہی عدل و انصاف سے بھر دے جس طرح ظلم سے بھری ہوگی ، اس کے وسیلے انسانوں کو ہلاک ہونے سے محفوظ رکھوں گا اور گمراہوں کی ہدایت کروں گا ، اس کے وسیلہ اندھوں کو بینائی عطا کروں گا اور بیماروں کو شفا دوں گا ۔

 
Read 535 times