Super User

Super User

پاکستان کے پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران سے مزید بجلی خریدے گا۔پاکستان کے اس وزیر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں میں بجلی شامل نہیں ہے کہ کہا ہے کہ ان ملک، آئندہ برسوں میں ایران سے بجلی کی درآمدات کو ایک ہزار میگا واٹ تک پہنچانے کا اردہ رکھتا ہے۔پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کہا ہے کہ ان کے ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ایران سے بجلی کی درآمدات سے پاکستان میں توانائی سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے میں کافی مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کو توانائی کی شدید قلّت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو سال بھر دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف چار گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

 

 

 

 

Wednesday, 27 August 2014 00:00

ایران سعودی عرب تعلقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے دورۂ جدہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات میں نیا باب کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔فریقین کے درمیان جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے دو طرف علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی اور عالم اسلام کو لاحق خطرات منجملہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے تبادلۂ خیال کیا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض انتہا پسند گروہ، دین کے نام پر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کا مقصد دین اسلام کو بدنام کرنا ہے۔انھوں نے دہشتگردی کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

 

 

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ايران کے ٹيلي ويژن کے ساتھ انٹرويو ميں ايک بار پھر صيہوني حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے ميں مزاحمت جاري رکھنے پر زور ديا۔

انہوں نے غزہ کي تازہ ترين صورتحال اور اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتي تحريکوں نے اپنے جنگي وسائل کي کمي کے باوجود صہیونی دشمن کے مقابلے ميں نماياں کاميابياں حاصل کي ہيں۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ القسام بريگيڈ اور سرايا القدس نامي فورس سميت فلسطين کي تمام مزاحمتي تنظيميں پہلے کي نسبت بہت زيادہ طاقتور ہوچکي ہيں اور ان کے مابين پوري طرح سے ہماہنگي پائي جاتي ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطيني تنظيموں نے فوجي وسائل کي تياري ، ميزائيل داغنے اور صيہوني حکومت کے مراکز کو نشانہ بنانے ميں خاصي مہارت حاصل کرلي ہے۔ انہوں نے ايک بار پھر جنگ بندي کے لئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پرزور ديا اور کہا کہ يہ ہر قوم کا مسلمہ حق ہے کہ آزادانہ اور کسي قسم کي مشکل کے بغير زندگي گزارے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کا مکمل خاتمہ، تجارتي لين دين کے لئے بينکاري سہولتوں کي بحالي ، قومي آشتي حکومت کے خلاف جارحيت سے پرہيز ، غزہ اور غرب اردن کے مابين رابطے کي سہولتوں کي بحالي ، صيہوني حکومت سےجنگ بندي فلسطيني گروہوں کے مطالبات ميں شامل ہيں۔

 

 

رہبر انقلاب اسلامی نے انقلابی جدوجہد کے زمانے میں تاجر برادری کی سرگرم موجودگی کو ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ کے اہم واقعات میں سے قرار دیا ہے۔ ایران کی تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار کی کمیٹی کے ارکان کی 16 جون 2014 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کا متن، پیر کی صبح تھران میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں شائع ہوا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا تھا کہ پورے ایران کی تاجر برادری، اس ہراول دستہ میں شامل تھی کہ جنہوں نے سب سے پہلے اسلامی تحریک کے دوران بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی آواز پر لبیک کہا تھا اور 1962 میں ایران کی فضاء کو پرجوش کیا تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی اور مقدس دفاع کے دوران تاجر برادری کی گرانبہا کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے بعض افراد انفرادی جذبہ کی بنا پر جنگ کے محاذوں پر گئے یا اپنے کام کو جنگ کے محاذوں پر لے گئے یا جنگ کے محاذ کے لئے بھر پور مالی مدد کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے اکثر شہداء شناختہ شدہ نہیں ہیں، تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس سیمینار کے انعقاد کو ایک احسن قدم قرار دیا۔

 

 

 غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ قدس کی غاصب حکومت نے غزہ کے کئي شہروں پر بمباری کی ہےجس میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی حکومت کی بمباری میں اب تک دوہزار ایک سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد زحمی ہوئے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر آج بھی وحشیانہ حملے جاری رکھے۔ذرائع کے مطابق غزہ کے ایک رہائشی مکان پر صیہونی جنگی طیاروں کی آج صبح کی بمباری میں ایک عورت سمیت تین فلسطینی شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ زیتون کے علاقے میں انجام پایا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے الصبرہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں چالیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس میں ایک مسجد کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں اس مسجد کو خاصا نقصان پہنچا۔فلسطین کی وزارت اوقاف کے اعلان کے مطابق گذشتہ آٹھ اگست نے صیہونی فوجیوں کے جاری حملوں میں ابتک سو کے لگ بھگ مساجد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں دو ہزار پچانوے شہید اور دس ہزار پانچ سو زخمی ہوچکے ہیں۔

 

 

 

ہندوستان کے دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیداہوئی ہے جبکہ صوبہ جموں میں سیلابی صورتحال اور رہائشی مکانات بہہ جانے کے نتیجے میں 2سگی بہنوں اور ایک خاتون سمیت 5افراد لقمہ اجل بن گئے۔ متعدد رہائشی اور غیر رہائشی عمارات کو نقصان پہنچا اور اس دوران ویشنو دیوی یاترا پر جارہے 7یاتری زمینی تودے کی زد میں آکر زخمی ہوئے ۔ اس دوران رام نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک 30سے زیادہ افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا جبکہ جموں کی صوبائی انتظامیہ نے کئی علاقوں میں زمینی تودے گر آنے اور پانی کی سطح بڑ ھ جانے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔ جاری رہنے والی موسلا دھاربارشوں کے نتیجے میں ٹنل کے آرپاردریاؤں اورندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ جانے کے بعدکئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہوچکی ہے اورابتک 2خواتین سمیت4افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ۔ ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز زور دار بارشوں کے نتیجے میں ریاست کے دوسرے کئی علاقوں کی طرح ہی ضلع راجوری کے کئی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ایک ریلا 2سگی بہنوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقعہ ہوئی ۔ پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیلابی
صورتحال کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والی دونوں بہنوں کی نعشوں کو سنیچر کی شام بر آمد کیا گیا ۔ اسی دوران ضلع راجوری کے ہی سندر بنی تحصیل کے تحت آنے والے چھنی کالے بن گاؤں میں دوران شب تیز بارشوں کے نتیجے میں ایک کچا مکان ڈھہ گیا جس کے نتیجے میں مالک مکان محمد فاروق شدید زخمی ہوا جبکہ اس کی بیوی رشیدہ بیگم کی موت واقعہ ہوئی ۔ کے این ایس کو معلوم
ہوا کہ راجوری کے کئی علاقوں کی طرح ہی صوبہ جموں کے ضلع سانبہ اور ضلع کٹھوعہ کے کئی دیہات میں بھی تازہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے اور ان دونوں اضلاع میں کئی دیہات مکمل طور پر زیر آب آچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تازہ بارشوں کے نتیجے میں دیوک اور بسنتر نامی دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور دونوں دریاؤں کا پانی نزدیکی دیہات میں داخل ہوگیا ۔ پولیس نے فوری بچاؤ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے
ضلع سانبہ کے تحت آنے والے وجے پور تحصیل کے رام نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دیہات سے ہنگامی بنیادوں پر 30 افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔ دریں اثناء ویشنو دیوی یاترا پر جارہے 7 یاتری اس وقت زخمی ہوئے جب راستے میں ان کی گاڑی ایک زمینی تودے کی زد میں آئی ۔ پولیس ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ ضلع ریاسی میں اتوار کے روز ویشنو دیوی روڑ پر ادو
کواری کے مقام پر نزدیکی پہاڑ سے ایک زمینی تودہ گر آیا جو ایک گاڑی سے ٹکر اگیا جس کے نتیجے میں ویشنو دیوی جارہے 7یاتری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کوہونے والی موصلا دار بارشوں کے بعد ریاسی ، سانبہ ، کٹھوعہ ، راجوری ، پونچھ اور جموں صوبہ کے دیگر اضلاع کے اوپری علاقوں میں زمینی تودے گرنے کا اندیشہ لاحق ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کو پہلے ہی
خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت میں احتیاط برتیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبہ کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے علاوہ زمینی تودے گر آنے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔

 

 

 

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے تحریک حماس کے مطالبات پورے کۓ جانے پر تاکید کی ہے۔

خالد مشعل نے ترکی کی خبر رساں ایجنسی آناتولی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں دفاع اور استقامت کا آپشن مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینیوں کے کسی ایک حق سےبھی دستبردار نہیں ہوگی۔ خالد مشعل نے مزید کہا کہ غزہ پٹی کے محاصرے کا خاتمہ  اور اس علاقے پر اسرائیلی حملے بند ہونے کے بعد گرفتار کۓ جانے والے فلسطینیوں کی آزادی فلسطینیوں کے بنیادی حقوق ہیں۔ خالد مشعل نے صیہونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کۓ جانے کے ساتھ مشروط کیا۔ فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے حماس کو دہشتگرد قرار دیۓ جانے کے بارے میں کہاکہ جو دنیا بھر میں بالواسطہ اور بلاواسطہ بچوں اور خواتین کو قتل کرتا ہے اسے دوسروں کو دہشتگرد  کہنے کا کوئي حق حاصل نہیں ہے۔

 

 

 

مصر نے انسان دوستی پر مبنی ایران کی امداد غزہ بھیجے جانے سے اتفاق کر لیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذریعے نے جمعے کے دن کہاکہ مصرکی حکومت نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ادویات اور اشیائے خورد و نوش قاہرہ پہنچائی جائيں تاکہ ان کو غزہ منتقل کیا جاسکے۔  اس رپورٹ کے مطابق عنقریب ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے فضائي راستے سے ایک سو ٹن کی پہلی امدادی کھیپ قاہرہ روانہ کردی جائے گي۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ایک ماہ قبل غزہ کے لۓ پہلی امدادی کھیپ بھیجنے کی خبر دی تھی ۔ یہ امدادی کھیپ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے محاصرے کے شکار غزہ کے عوام کےلۓ بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔  

 

 

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں مغرب کو اسلامی جمہوریہ ایران کی دونوں فریقوں کی کامیابی کی تجویز دونوں فریقوں اور خطے کے مفاد میں ہو گي۔ آیۃ اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات پر زور دیا کہ اگر مغرب خصوصا امریکہ نے ایٹمی مذاکرات میں ایران کی دونوں فریقوں کی کامیابی کی تجویز قبول نہیں کی تو وہ اپنا نقصان کرے گا کیونکہ تجربے نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب بھی امریکہ ایران اور اسلامی انقلاب کے سامنے کھڑا ہوا ہے اس نے شکست کھائي ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران پر مسلط کردہ جنگ میں صدام حکومت کی حمایت کی تھی لیکن آخر میں ایران نے اپنی زمین کا ایک انچ حصہ بھی نہیں کھویا اور اقوام متحدہ کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل نے بھی صدام کو قصوروار قرار دیا جو امریکہ کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی۔ آیۃ اللہ موحدی کرمانی نے عراق میں امریکی اہداف و مقاصد کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنی منظور نظر حکومت قائم کرنے کے لیے عراق پر حملہ کیا لیکن اس کی خواہش کے برخلاف عراق میں ایک اسلامی حکومت قائم ہو گئی۔ انہوں نے عالمی رائے عامہ کی امریکہ اور اس کے حامیوں سے نفرت و بیزاری کو ان کی ایک بہت بڑی شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں اور اسرائیل کی پالیسی ہی اس نفرت میں اضافے کا باعث بنتی ہے یہاں تک کہ مردہ باد امریکہ کے نعرے مغرب میں بھی لگنے لگے ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں مسجد الاقصی کو آگ لگائے جانے والے واقعہ کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں دسیوں مسجدوں کوشہید کیا گیا ہے کہ جو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا ایک نمونہ ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی زندگی میں ہمارے لیے بہت سے درس موجود ہیں جن میں سے ایک مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

 سوڈان کے علحیدگی پسندوں کے انقلابی محاذ سے جدا ہونے والے فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ  فوجی اہداف و مقاصد کے لئے عوامی فورسز اور انقلابی محاذ کے عناصر نے سیکڑوں بچوں کو اغواء کرلیا ہے۔ سوڈان سفاری نیوز کی رپورٹ کے مطابق میجر محمد ابراہیم جمعہ نے کہا کہ سوڈان کے علحیدگی پسندوں کے انقلابی محاذ کے رہنما، ایسے کمانڈروں کو کہ جو امن کو حکومت کے ساتھ اختلافات کے حل کی تنہا راہ سمجھتے ہیں، انقلابی محاذ سے نکال دیتے ہیں۔ میجر محمد ابراہیم جمعہ نے جنگ میں فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کےلئے، اس محاذ کی طرف سے بچوں کو اغواء کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس علحیدگی پسند گروہ نے اب تک دوسو سے زیادہ اسکول طالبات کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔