مقدس مقامات کی توہین مسجد الاقصی کی تخریب کا گرین سگنل

Rate this item
(0 votes)

مقدس مقامات کی توہین مسجد الاقصی کی تخریب کا گرین سگنلاصحاب پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مزارات کی توہین مسجد الاقصی کی تخریب کا گرین سگنل ہے۔

حضرت آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی نے حضرت حجر بن عدی رض کے مزار کی اہانت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ واقعات اس بات کے نشاندہی کر رہے ہیں کہ دہشت گرد اور مخالفین نہ تنھا اسلام کو مانتے ہیں بلکہ یہ انسانیت کے بھی مخالف ہیں۔

انہوں نے فرمایا کہ حجر بن عدی نے پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دست مبارک پر اسلام قبول کیا اور آپ کی رحلت کے بعد حضرت علی علیہ السلام کے دامن سے منسلک ہو گئے۔ اور اسی جرم میں ان کو اور انکے فرزندوں کو شہید کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ۱۴۰۰ سال کے بعد بھی انکا جسد مبارک سالم تھا اور اسلام دشمن عناصر نے انکی قبر کشائی کر کے جسد مبارک کو کہیں اور منتقل کر دیا۔ جن لوگوں نے یہ گناہ انجام دیا ہے اگر ان میں زرا سی بھی انسانیت اور ایمان ہوتا تو وہ آپ کے جسد مبارک کے مشاہدے کے بعد اس فعل قبیح کو انجام دینے سے باز رہتے۔

آیت اللہ سبحانی نے حضرت جعفر طیار رض کے مقبرے کی بے حرمتی پر فرمایا کہ یہ تمام اقدامات ولایت و اہلبیت سے دشمنی کا نتیجہ ہیں اور یہ واقعات اس بات کی مقدمہ چینی ہیں کہ اسرائیل مسجد الاقصی کو منہدم کر دے اور اس کے ساتھ ساتھ پیغمبر گرامی قدر کے مزار اور دیگر مقامات مقدسہ اور آثار اسلامی کو نیست و نابود کر دے۔

انہوں نے فرمایا کہ ایسے حالات میں دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ ہوشیار ہو جائیں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت نہ دیں۔

Read 1428 times