شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور

Rate this item
(0 votes)

شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زورروس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سرگئي لاوروف اور اخضر ابراہیمی نے ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام کے بحران کے سیاسی حل میں مدد فراہم کرنے کے لۓ موثر عالمی ثالثی کا مطالبہ کیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے اس سے قبل بھی شام میں فوجی مداخلت کے درپے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں فوجی مداخلت کی بات کرنے والے ممالک شام میں جیو پولیٹیکل مفادات کے تحفظ کے لۓ شام میں زیادہ قتل عام کروانا چاہتے ہیں۔

Read 1517 times