علاقے کے موجودہ حالات، حزب اللہ کامیاب رہے گي

Rate this item
(0 votes)

علاقے کے موجودہ حالات، حزب اللہ کامیاب رہے گيحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اطمینان دلایا ہے کہ علاقے کے موجودہ حالات میں حزب اللہ کامیاب رہے گي۔

لبنان کے اخبار السفیر نے رپورٹ دی ہے کہ سیدحسن نصراللہ نے حزب اللہ کے کمانڈروں سےملاقات میں کہا ہے کہ ان پر اور حزب اللہ کے خلاف میڈیا اور سیاسی حملے حزب اللہ کی کارکردگي پر کوئي اثر نہیں رکھتے بلکہ موجودہ حالات کا نتیجہ حزب اللہ کے حق میں ہی نکلے گا۔

سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے کمانڈروں کو اطمینان دلایا کہ آئندہ دنوں میں حزب اللہ کی پالیسیوں کے صحیح ہونے کا پتہ چل جائے گا اور سب پر واضح ہوجائے گا کہ حزب اللہ نے خواہ لبنان ہو یا شام غلط پالیسی نہیں اپنائي ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور تحریک حماس رابطے میں ہیں اور ہم مل کر فرقہ واریت اور فتنہ انگيزی کی سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا کہ ان سے ایران کی پالیسیوں کے صحیح ہونے کا اظہار ہوتا ہے اور یہ انتخابات ایران میں ولایت فقیہ کے زیر سایہ جمہوریت کا بہترین نمونہ ہیں۔

Read 1308 times