مصری عوام اسلامی بیداری کی پاسداری کریں

Rate this item
(0 votes)

مصری عوام اسلامی بیداری کی پاسداری کریںتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی ۔

خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں مصر کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر اسلامی بیداری کا گہوارہ ہے اور ایک سال پہلے مصری عوام نے انتخابات میں شرکت کرکے آئين اور اسلام پسندوں کو ووٹ دئے لیکن جو لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے خود فوجی بغاوت کی زمین ہموار کی۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مصر کے عوام سے اپیل کی کہ اسلامی بیداری کی پاسداری کریں اور اس بات کاموقع نہ دین کہ سابق ڈکٹیٹر کی حکومت کی طرح مصر ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں میں چلا جائے۔

خطیب جمعہ تہران نے کہاکہ جن لوگوں نے مصر میں عوام کی متخب حکومت کے خلاف بغاوت کی ہے انہوں نے عالم اسلام کو اتحاد کی دعوت دینے کےبجاے قاتل تکفیریوں کی حمایت کی اور ان کی حرکتوں پر خاموشی اختیار کی۔ آیت ا للہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ جن لوگوں نے مصر میں حکومت تشکیل دی تھی انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کے نعرے لگائے تھے لیکن اقتدار میں آنے کےبعد انہوں نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی مدت میں توسیع کی اور صیہونی صدر پرز کو بھائي کا لقب دیا اور صیہونی حکومت کی طرف اپنا سفیر روانہ کیا۔

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ مصر کی حکومت کے صدر نے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کی تھی اسی وجہ سے مصری عوام سڑکوں پر نکل آئے کیونکہ ان کی حکومت ملت مصر کے ساتھ سچائي سے پیش نہیں آرہی تھی اور نہ انہوں نے مصری قوم کی خدمت کی تھی، اسکے علاوہ اپنی پارٹی کے علاوہ سب کو اپنے پاس سے بھگادیا تھا۔

خطیب جمعہ تہران نے مصر میں بزرگ عالم دین شيخ شحاتہ کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہابیت برطانوی سامراج کاپروردہ فرقہ ہے جو قتل و غارت پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اھل سنت کے علماء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہابیت اور اسکی بہیمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے صراحتا اعلان کریں کہ وہابیت کا اسلام سے کوئي تعلق نہیں ہے۔

آيت اللہ سید احمد خاتمی نے انیس سو اٹھاسی میں امریکہ کے ہاتھوں ایرانی ایربس کی سرنگونی کے دلخراش واقعے کی طرف اشارہ کرتےہوئے اس ایربس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا امریکی حکومت نے اس جرم پر نہ صرف معافی نہیں مانگي بلکہ ایر بس سرنگون کرنے والے جنرل کو تمغے سےبھی نوازا۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ چودہ جون کو گيارھویں صدارتی انتخابات میں بہتر فیصد رائے دھندگان کی شرکت سے سامراج کی سازشیں ناکام ہوگئيں۔

Read 1397 times